فیسوں میں اضافہ: پرائیویٹ امیدواروں کیلئے جماعت نہم اور دہم کا امتحان دینا مشکل ہو کر رہ گیا

منگل 19 نومبر 2024 22:24

ٰلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2024ء) لاہور تعلیمی بورڈ کے اقدامات کی وجہ سے پرائیویٹ امیدواروں کے لیے جماعت نہم اور دہم کا امتحان دینا مشکل ہو کر رہ گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ لاہور تعلیمی بورڈ نے جماعت نہم کی مختلف فیسوں کی مد میں گزشتہ ایک سال کے دوران 34 فیصد اضافہ کر دیا ہے جو 1600 روپے سے بڑھ کر 2200 روپے کر دی گئی ہے۔ اس طرح ایک سال میں 540 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ جماعت دہم کی فیس 50 فیصد اضافے کے ساتھ 7700 روپے سے بڑھ کر 10656 روپے ہو گئی ہے اور اس میں 1170 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :