امتحانات میں گریس مارکس 3 سے بڑھا کر5، آئی بی سی سی نے تعلیمی بورڈزکو آگاہ کردیا

پاسنگ مارکس 33 سے بڑھا کر 40 کئے گئے تھے ، 35 نمبر والے امیدوار کو 5 نمبر گریس مارکس دے کر پاس کیا جائیگا

بدھ 20 نومبر 2024 15:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2024ء)آئی بی سی سی بورڈز کی جانب سے امتحانات میں گریس مارکس تین سے بڑھا کر پانچ کردیئے گئے، انٹر بورڈ کوارڈی نیشن کمیٹی نے ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کو آگاہ کر دیا۔

(جاری ہے)

آئی بی سی سی بورڈز کی جانب سے امتحانات میں گریس مارکس میں اضافہ پاسنگ مارکس میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا ہے، پاسنگ مارکس 33 سے بڑھا کر 40 کئے گئے تھے ، 35نمبر والے امیدوار کو 5نمبر گریس مارکس دے کر پاس کیا جائے گا۔

آئی بی سی سی بورڈز کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے پیپر چیکرز کو نئی تبدیلی کے حوالے سے آگاہ کردیا جائے۔ذرائع کے مطابق آئی بی سی سی بورڈز کی جانب سے گریس مارکس کو 7کرنے کی تجویز دی گئی تھی، گریس مارکس زیادہ سے زیادہ دو مضامین میں دیئے جا سکتے ہیں، تین مضامین میں فیل ہونے کی صورت میں گریس مارکس کسی بھی مضمون میں نہیں دیئے جائیں گے۔