بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے نادرا اور جامع العلوم بہاول نگر کے اشتراک سے شناختی کارڈ اور ب فارم کے حصول کے لیے مرکزی عیدگاہ میں موبائل وین کا اہتمام کیا گیا

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم بدھ 20 نومبر 2024 16:22

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر 2024ء ) 20 نومبر بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے نادرا اور جامع العلوم بہاول نگر کے اشتراک سے  شناختی کارڈ اور ب فارم  کے حصول کے لیے مرکزی عیدگاہ میں موبائل وین کا اہتمام کیا گیا جامع العلوم بہاولنگر کے طلبہ وطالبات اور شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے بے فارم اور شناختی کارڈ بنوایا،وفاق المدارس کے ضلعی مسئول مولانا ڈاکٹر جلیل احمد اخون کی کاوش سے موبائل وین سے مقامی مدارس اور گردونواح کے سکولز کے بچوں نے نے استفادہ کیا نادرا کی جانب سے 18 سال سے کم عمر بچوں کے لئے چائلڈ کارڈ بھی بنائے گئے اس موقع پر مفتی محمد نصر اللہ خان ، رضا علی ، مولانا طلحہ نیاز ، فضل الرحمان سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔