سندھ نیلام ہونے نہیں دیں گے زرداری اپنے جعلی اور فارم 47 کی حکومت کو بچانے کے لیے سندھ کا سودا کرنا چاہتے ہیں جو کہ سندھ کی عوام کبھی ہونے نہیں دے گی،صفدر عباسی

بدھ 20 نومبر 2024 21:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2024ء) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی ای) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صفدر عباسی نے سندھ حکومت ایماء پر جی ڈی اے ڈسٹرک دادو ، کے این شاہ ، مہر اور جوہی کے رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ ، ڈی آئی جی حیدرآباد ، ایس ایس پی دادو کو متنبہ کیا ہے کہ پولیس کو سیاسی کمدار بنانے کے بجائے عوام کا خادم بنایا جائے ، جی ڈی اے دادو کے رہنماؤں عاشق حسین زئنور ، میہڑ کے تعلقہ ناظم نیاز حسین برڑو ، خادم حسین چانڈیو ، نبی بخش ہالیپوٹو ، وریام پنھور سمیت سینکڑوں کارکنان کے خلاف جھوٹے اور من گھڑت مقدمات درج کیے گئے ہیں جس کی ہم پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری بیان میں کیا ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے مزید کہا ہے کہ سابق وزیر اعلی سندھ اور جی ڈی اے کے رہنما لیاقت علی جتوئی عوامی جدوجہد سے صوبائی حکومت خوفزدہ ہوکر جی ڈی اے کے سرگرم رہنما اور کارکنان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرائے جارہے ہیں ، ہم جی ڈی اے سندھ کے ظالم اور کرپٹ حکمرانوں کے خلاف اور سندھ کو اس کے جائز حقوق دلوانے کہ لیے جدوجہد جاری رہے گی ، انہوں نے کہا کہ سندھ نیلام ہونے نہیں دیں گے ، زرداری اپنے جعلی اور فارم 47 کی حکومت کو بچانے کے لیے سندھ کا سودا کرنا چاہتے ہیں جو کہ سندھ کی عوام کبھی ہونے نہیں دے گی۔