وائس چانسلر یونیورسٹی آف سیالکوٹ کی زیر صدارت بورڈ آف ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بی اے ایس آر کا ساتواں اجلاس

ہفتہ 23 نومبر 2024 14:29

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2024ء) بورڈ آف ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ (بی اے ایس آر ) کا ساتواں اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر یونیورسٹی آف سیالکوٹ (یو ایس کے ٹی) پروفیسر (میریٹوریس)ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈینز/ڈائریکٹرز اور سینئر فیکلٹی ممبران کے ساتھ ساتھ بیرونی ممبران ڈین، فیکلٹی آف لائف سائنسز، جی سی یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر فرحت جبین، ڈین، آرٹس فیکلٹی، جامعہ گجرات یونیورسٹی آف گجرات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران ایم ایس اور پی ایچ ڈی کے محققین نے اپنے سپروائزرز کے ہمراہ اپنی تحقیقی تجاویز پیش کیں۔ ان تجاویز کا اچھی طرح سے جائزہ لیا گیا اور ان کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے سفارشات فراہم کی گئیں جن میں عنوانات، کام کا دائرہ اور اس بات کو یقینی بنانا کہ تحقیق معاشرے میں بامعنی حصہ ڈالے گی۔ بورڈ نے یونیورسٹی کے اندر مطالعہ اور تحقیق کی ترقی کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔ مزید برآں ممبران کی جانب سے یونیورسٹی کی تحقیقی سرگرمیوں کو مضبوط اور وسعت دینے کے لیے اسٹریٹجک اقدامات کے لیے قیمتی تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :