شہریوں کو بیرون ملک سفر سے روکنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت

پیر 25 نومبر 2024 12:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے پی این آئی ایل لسٹ کے تحت شہریوں کو بیرون ملک سفر سے روکنے کے خلاف درخواست 28 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے شہری منیر احمد کی متفرق درخواست پرپیر کو ابتدائی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ پی این آئی ایل لسٹ کا قانونی وجود نہیں ہے،بیرون ملک سفر سے روکنے کے لیے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالے جاسکتے ہیں۔بعد ازاں 28 نومبر کو کیس کی سماعت مقرر کر دی گئی ۔