آئے روز انتشاری ٹولہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے دارلخلافہ پر لشکر کشی میں مصروف رہتا ہے،یہ سیاست نہیں فساد ہے۔ خواجہ رمیض حسن

جب بھی کوئی بیرونی وفود پاکستان دورہ کے لیے آتے ہیں یہ فسادی ٹولہ بد امنی کا تاثر مہمانوں کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کرتا ہے، بیلاروس کے صدر اور اعلیٰ سطحی وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ رہنما ق لیگ

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 25 نومبر 2024 18:10

آئے روز انتشاری ٹولہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے دارلخلافہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 نومبر2024ء) پاکستان کو افراتفری سے دوچار کرنا تحریک انتشار کا پرانا وطیرہ بن چکا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شخصیت پرست گروہ ایک قومی مجرم کے خلاف جاری مواخذے کے پراسیس کو غیر موثر کرنے کے لیے آئے روز بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہوکر فساد کی فضا کو فروغ دینے میں کی کوششوں میں مصروف نظر آتا ہے۔

اس ٹولے کی یہ تمام کاوشیں معیشت کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی بیرونی وفود پاکستان دورہ کے لیے آتے ہیں یہ فسادی ٹولہ بد امنی کا تاثر مہمانوں کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کرتا ہے، بیلاروس کے صدر اور اعلیٰ سطحی وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ریاست کو اس فسادی ٹولہ کے خلاف عملی اور ٹھوس اقدامات کی فی الفور ضرورت ہے

متعلقہ عنوان :