لاہور میں مختلف مقامات سے 5نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

منگل 26 نومبر 2024 18:47

لاہور میں مختلف مقامات سے 5نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2024ء) صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات سے 5نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ایدھی ترجمان کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقہ جنرل ہسپتال کے قریب سے 50سالہ نامعلوم شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملا ، غالب مارکیٹ کے علاقہ سے 70سالہ بزرگ شہری کی لاش برآمد ہوئی،شالیمار کے علاقہ سے 30 سالہ شخص کی لاش ملی، علامہ اقبال ٹائون سے بے ہوشی حالت میں ملنے والا شخص دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا ،لاری اڈا مسافر خانہ کے قریب سے 40سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی جبکہ گلبرگ کے علاقہ سے 55سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی۔

(جاری ہے)

ایدھی ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی شناخت نہ ہو سکی ،پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کاروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی گئیں۔