مرحوم والد نے 3 شادیاں کی تھیں ، دو بیویوں میں سے کوئی اولاد نہیں تھی، بابرجنید جمشید

جمعرات 28 نومبر 2024 22:50

مرحوم والد نے 3 شادیاں کی تھیں ، دو بیویوں میں سے کوئی اولاد نہیں تھی، ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2024ء) مرحوم جنید جمشید کے بیٹے بابر جنید جمشید نے بتایا کہ میرے مرحوم والد نے 3 شادیاںکی تھیں ، دو بیویوں میں سے ان کی کوئی اولاد نہیں تھی۔

(جاری ہے)

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مرحوم جنید جمشید کے بیٹے بابر جنید جمشید نے بتایا کہ میرے مرحوم والد نے 3 شادیاںکی تھیں جن میں سے 1کا انتقال والد کیساتھ ہی طیارہ حادثے میں ہوا تھا، میری والدہ کے علاوہ دیگر دونوں بیویوں سے والد کی کوئی اولاد نہیں تھی، ہم صرف 4بہن بھائی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک دفعہ مجھ سے والد نے پوچھا تھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ تمہارے باپ نے متعدد شادیاں کر رکھیں ہیں، لیکن مجھے بتائو کہ کیا کبھی میں نے تمہاری والدہ یا تم لوگوں کیساتھ ناانصافی کی ہی جس پر میں نے جواب دیا کہ نہیں بابا آپ نے اپنی تمام ذمے داریاں پوری کی ہیں اور ہمیں بہت پیار دیا ہے، یہ سن کر وہ مطمئن ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :