وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹرمحمد کامران کا بہاولنگر کیمپس کا دورہ

جمعہ 29 نومبر 2024 17:08

بھاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2024ء) پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے بہاولنگر کیمپس کا دورہ کیا اور تدریسی و تحقیقی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ وائس چانسلر نے ہدایت کی کہ کیمپس میں تدریسی معاملات میں باقاعدگی اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے۔ اسی طرح انتظامی معاملات میں قوانین کی بالا دستی اور نظم و ضبط کا عملی مظاہرہ کیا جائے۔

وائس چانسلر سے فیکلٹی ممبران اور طلبا وطالبات نے بھی ملاقات کی اور ان کی کیمپس آمد پر اظہار مسرت کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر رفاقت علی نے وائس چانسلر کو تعلیمی سرگرمیوں اور انتظامی امور پر بریفنگ دی۔ اپنے دورے کے دوران وائس چانسلر نے شعبہ تاریخ کی فوٹو گیلری کا بھی افتتاح کیا۔ یہ فوٹو گیلری شعبہ تاریخ کی استاد و محقق ڈاکٹر خولہ افتخار چیمہ کی زیر نگرانی قائم کی گئی ہے۔ وائس چانسلر نے فوٹو گیلری میں بہاولنگر کی تاریخ اور ثقافت کو اجاگر کرنے کی کاوش کو سراہا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی، نامور شاعر سلیم شہزاد، اساتذہ کرام اور افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :