بہاولنگر، ضلع کونسل میں 50 کروڑ روپے کی مبینہ میگا کرپشن کا سکینڈل سامنے آگیا

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعہ 29 نومبر 2024 16:35

بہاولنگر(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29نومبر 2024) ضلع کونسل میں 50 کروڑ روپے کی مبینہ میگا کرپشن کا سکینڈل سامنے آگیا۔ ضلع کونسل میں 50 کڑور روپے کی مبینہ کرپشن کیخلاف تھانہ انٹی کرپشن میں مقدمہ درج کر لی گی ۔ایف آئی آر میں سابق چیف آفیسر۔ ڈسٹرکٹ آفیسر اور 5 سب انجینیرز کو نامزد کیا گیا ہے۔ کرپشن کا مقدمہ بہادر علی شاہ کی مدعیت میں 7 سال کے بعد درج کیا گیا ہے۔

ضلع کونسل میں مبینہ میگا کرپشن کی مزید تفتیش ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن رحیم یار خان کرینگے۔ سال 18۔2017 میں ایک سال 5 ماہ میں 80 کروڑ روپے فنڈز جاری ہوئے تھے۔  زیادہ سے زیادہ 30 کروڑ روپے کا کام کیا گیا تھا۔ 50 کروڑ روپے مبینہ کرپشن کی نذر ہو گئے ،کرپشن فرنیچر۔ کمپیوٹر۔ ٹریکٹر ٹرالیاں۔ واٹر پاورز۔ اے سی اور دیگر خریداری کی مد میں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کرپشن کرنے کے لئے ضلع کونسل کی نئی بلڈنگ کی تعمیر کا بہانہ بنایا گیا۔  کرپشن کے لئے ہال کی چھت مرمت کرنے کی بجائے بلڈنگ کو ہی گرا دیا گیابلڈنگ میں موجود 80 لاکھ روپے کا سامان مبینہ طور پر خرد برد کرلیا گیا۔ 3 لاکھ روپے مالیت کے جنریٹر کی قیمت 43 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے۔ جیپ ریلی کے انتظامات کی آڑ میں ڈیڑھ کروڑ روپے خرچ کردئیے گئیے۔ ایف آئی آر میں سابق چیف آفیسر ارشد ورک۔ ڈسٹرکٹ کونسل آفیسر عبدالرزاق اور اطہر محمود۔ دلشاد احمد۔ محمد ارشد طاہر۔ شہزاد اور محمد ارشد سب انجیئرز شامل ہیں۔ انٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہونے کے باوجود افسران ابھی پرکشش سیٹوں پر تعنیات ہیں۔ایکسئین عبدالرزاق سمیت دیگر کا موقف دینے سے گریز کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :