بہاولنگر،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہزیب سعید کے ہمراہ رضوان حنیف شیخ سول جج مجسٹریٹ دفعہ 30 نے ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر کا دورہ

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعہ 29 نومبر 2024 16:37

بہاولنگر (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29نومبر 2024) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہزیب سعید کے ہمراہ رضوان حنیف شیخ سول جج مجسٹریٹ دفعہ 30 بہاولنگر نے ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر کا دورہ کیا جیل گارد کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔

(جاری ہے)

بعد از سلامی خواتین وارڈ کا دورہ کیا اور ان کے مسائل دریافت کئے اور دوسری بارکان کا چکر لگایا جس میں ہسپتال ، کچن، بارک نمبر 01 اور بارک نمبر 03 کا دورہ کیا۔ نوعمر وارڈ میں لگائی گئیں کلاسز کا دورہ کیا ان کے مسائل دریافت کئے ۔ جیل کی صفائی ستھرائی اور دوسرے تمام انتظامات کو سراہا اور معمولی نوعیت کے کیس میں ملوث (02) دو نفر اسیران کی رہائی کے احکامات صادر فرمائے۔

متعلقہ عنوان :