Live Updates

ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے صوبائی سرحدی علاقوں اور چیک پوسٹوں کی سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 30 نومبر 2024 00:10

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2024ء) ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے صوبائی سرحدی علاقوں اور چیک پوسٹوں کی سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔خیبر پختونخوا سے ملحقہ علاقوں کی چیک پوسٹوں لاکھانی،مور جھنگی،بلوچستان اور سندھ کے صوبائی سرحدی مقامات اور چیک پوسٹوں پر تعینات جوانوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹی کا رات گئے اجلاس ہوا جس میں آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان،ڈپٹی کمشنرز،ڈی پی اوز اور متعلقہ افسران شریک تھے۔

اجلاس میں گزشتہ رات لاکھانی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملانے والی سیکورٹی فورسز کی جوانمردی کی تعریف کی گئی۔آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان نے کہا کہ پنجاب پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز ہائی الرٹ ہے۔عوام کی جان و مال اور حساس تنصیبات کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
Live بلوچستان سے متعلق تازہ ترین معلومات