شام: حکومت اور باغیوں میں تصادم، ہزاروں لوگ حلب سے نقل مکانی پر مجبور
یو این ہفتہ 30 نومبر 2024 01:45
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 نومبر 2024ء) امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے بتایا ہے کہ شام کے شہر حلب میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث ہزاروں لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں جنہیں شدید سردی میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
27 نومبر سے حلب میں حکومتی فوج اور باغیوں میں شروع ہونے والی لڑائی کے باعث متعدد علاقوں میں شہری تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے جہاں لوگ پھنس کر رہ گئے ہیں۔
حلب کے شمالی اور مغربی علاقے میں یہ نقصان نمایاں ہے جس کے باعث ان جگہوں پر ضروری خدمات کی فراہمی میں خلل آیا ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ بے گھر ہونے والے لوگ بے سروسامانی کے عالم میں پناہ کے لیے سرگرداں ہیں۔
(جاری ہے)
شام کے ادارہ ہلال احمر نے بتایا ہے کہ جمعرات کو حلب سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع اطارب میں کیے گئے فضائی حملوں میں تین بچوں اور دو خواتین سمیت 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
اس کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی شہریوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔شام کے لیے اقوام متحدہ کے نائب علاقائی امدادی رابطہ کار ڈیوڈ کارڈن نے بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لڑائی بند کرنے اور شہریوں کو تحفظ دینے کے لیے کہا ہے۔
پناہ گزینوں کے لیے امدادی اقدامات
اندازے کے مطابق جنگ زدہ علاقے سے اب تک 7,000 لوگ بے گھر ہو چکے ہیں جن میں بیشتر نے اپنے عزیزوں کےہاں پناہ لی ہے جبکہ ایک اجتماعی پناہ گاہ بھی قائم کی گئی ہے جہاں لوگوں کی آمد جاری ہے۔
شام کی حکومت اور امدادی ادارے نقل مکانی کرنے والے لوگوں امداد فراہم کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ تاہم، سلامتی کے خدشات کے باعث متعدد علاقوں میں امدادی اداروں نے اپنی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔
اقوام متحدہ
کے عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے اجتماعی پناہ گاہ میں مقیم لوگوں میں تیار کھانے کے پارسل تقسیم کیے ہیں۔ مختلف امدادی اداروں کے تعاون سے پناہ گزینوں کو کمبل اور گدے فراہم کیے جا رہے ہیں جبکہ آنے والے دنوں میں انہیں کھانا تیار کرنے کا سامان بھی مہیا کیا جائے گا۔امدادی اداروں نے حکومت اور اقوام متحدہ کی ٹیموں کو پناہ گزینوں کو تحفظ دینے کے لیے تیار کھانے، ہنگامی طبی امداد کے لیے درکار سازوسامان، صحت و صفائی اور پناہ گاہوں کو صاف رکھنے کے لیے درکار اشیا اور گرم کپڑے، شمسی لیمپ اور پانی محفوظ رکھنے کے لیے جیری کین مہیا کے لیے کہا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
نسل کشی پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں کا احترام ضروری، گوتیرش
-
انسانی حقوق کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے عالمی یکجہتی پر زور
-
غزہ: دس لاکھ بے گھر افراد سرد موسم اور بارشوں کے رحم و کرم پر
-
میں نے الیکشن عمران خان کے ٹکٹ پر لڑا، سنی اتحاد کونسل کا بیان حلفی دیا لیکن مجھے زبردستی ن لیگ میں شامل کردیا گیا
-
مذاکرات کی پوزیشن تب واضح ہوگی جب حکومت اپنا ایجنڈا دے گی
-
بانی نے مذاکراتی کمیٹی بھی بنادی،حکومت اپنا ایجنڈا واضح کردے تو بات ہوسکتی ہے
-
چئیرمین نیب کا 1 سال میں 13 ارب ڈالرز ریکور کرنے کا دعوٰی
-
حکومت پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہے اس سے پیچھے نہیں ہٹے گی
-
بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کو اپنے ساتھ صرف 1 موبائل فون لانے کی اجازت دینے کا فیصلہ
-
وولکر ترک کا شام میں فوری طور پر سیاسی عمل شروع کرنے پر زور
-
سندھ میں پیپلز پارٹی کا 16سالہ دور بدترین دور حکمرانی کا منہ بولتا ثبوت ہے
-
پی ٹی آئی کو احتجاجی سیاست کے بعد پہلی بار احساس ہوا کہ مذاکرات کرنے چاہئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.