گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر1 ایبٹ آباد میں شعبہ اقتصادیات کی جانب سے خواتین کو بااختیار بنانےکے موضوع پر سیمینار

پیر 2 دسمبر 2024 15:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2024ء) گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر1 ایبٹ آباد میں سماجی کام کی سرگرمیوں کے تسلسل میں شعبہ اقتصادیات کی جانب سے ”خواتین کو بااختیار بنانے“ کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا۔سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

مہمان مقرر انیلہ جو کالج کی سابق طالبہ تھیں، کو انسانیت اور اس کی قدر کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کیلئے مدعو کیا گیا۔ طالبات کی جانب سے معاشرہ میں خواتین کے کردار کی اہمیت پر پرفارمنس پیش کی گئی۔ سیمینار میں پرنسپل پروفیسر زہرہ جبین علوی، ایچ او ڈی اکنامکس اور تمام فیکلٹی ممبران نے شرکت کی جنہوں نے کامیاب سیمینار کے انعقاد پر طلباکی حوصلہ افزائی کی۔

متعلقہ عنوان :