یونیورسٹی آف سرگودھا میں تحقیقی مقالہ نویسی کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

پیر 2 دسمبر 2024 19:42

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2024ء) یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ سیاسیات اور بین الاقوامی تعلقات کے انٹلیکچوئل فورم کے زیرِ اہتمام تحقیقی مقالہ نویسی کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں وزٹنگ لیکچرر شعبہ سیاسیات و بین الاقوامی تعلقات افضال احمد نے طلبہ کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کے طے کردہ قواعد و ضوابط کے مطابق تحقیقی مقالہ نویسی کے بارے میں آگاہ کیا۔

افضال احمد نے تحقیقی مقالے کی اہمیت اور معیاری تحقیق کے طریقہ کاربتاتے ہوئے ہوئے کہا کہ تحقیق کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لیے بنیاد کا درجہ رکھتی ہے۔عصرِ حاضر میں جہاں دنیا تیزی سے ترقی کر رہی ہے معیاری تحقیق نہ صرف مسائل کے حل کے لیے ضروری ہے بلکہ یہ اقوام کی کامیابی کی ضامن بھی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک اچھے تحقیقی مقالے کے لیے موضوع کا انتخاب، درست سوالات کا تعین اور معتبر ذرائع کا استعمال نہایت اہم ہیں، طلبہ کو چاہیے کہ وہ تحقیق کے ہر مرحلے کو بھرپور توجہ سے انجام دیں اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مقرر کردہ معیار کو مدنظر رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ تحقیق صرف تدریسی عمل نہیں بلکہ اقوام کی تعمیر و ترقی کی اساس بن چکی ہے، تحقیق کے ذریعے آپ نہ صرف علم میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ انسانی زندگی میں بہتری کے لیے نئے راستے بھی کھولتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :