انٹرمیڈیٹ دوسرے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان 27 دسمبر کو ہوگا

منگل 3 دسمبر 2024 18:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2024ء) لاہور بورڈ سمیت تمام بورڈز انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان27دسمبر کو کریں گے ۔

(جاری ہے)

لاہور بورڈ میںنتائج کا اعلان کنٹرولرامتحانات زاہد میاں اور سیکرٹری رضوان نذیر کریں گے،انٹرپارٹ ون اور ٹو کے امتحان میں 50ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کی تھی۔امیدوار اپنے نتائج آن لائن تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ سے بھی معلوم کرسکیں گے،رواں سال انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں 36ہزار سے زائد بچوں نے امتحان دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :