پاکستان سمیت دنیا بھر میں رضاکاروں کا عالمی دن 5دسمبر جمعرات کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا

منگل 3 دسمبر 2024 22:34

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2024ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں رضاکاروں کا عالمی دن 5دسمبر جمعرات کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمختلف سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں اور رضا کار آر گنائزیشنز کے زیر اہتمام جہانیاں سمیت ملک بھر میں خصوصی تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز،واکس کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات خطاب کریں گی۔

اس موقع پر رضا کاروں کے عوامی، سماجی زندگی میں مثالی کردار، قدرتی آفات، ناگہانی واقعات میں ان کی خدمات اور معاشی و اقتصادی ترقی میں ان کے توسط سے مثبت پیش رفت پر بھی اظہار خیال کیا جائے گا۔ رضا کاروں کے عالمی دن کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر کرے گا جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی مضامین شائع کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :