بیوٹمز میں بطور پرو وائس چانسلر خدمات کی تکمیل اور الوداعی تقریب کا انعقاد

بدھ 4 دسمبر 2024 20:32

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2024ء) ڈاکٹر عبدالرحمن خان اچکزئی نے بطور پرو وائس چانسلر بیوٹمز تین سالہ مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ایک کامیاب اور مثالی قیادت کا باب بند کیا۔ ان کی خدمات کو یونیورسٹی انتظامیہ، اساتذہ، اور طلباء کی جانب سے بے حد سراہا گیا بیوٹمز میں ان کی مدت ملازمت کے دوران کئی نمایاں کامیابیاں اور ترقیاتی اقدامات ان کی قیادت کا منہ بولتا ثبوت ہیں ڈاکٹر عبدالرحمن اچکزئی اپنی بے پناہ علمیت، اعلیٰ قیادت کی صلاحیت، اور کام کے لیے غیر متزلزل عزم کے لیے جانے جاتے ہیں انہوں نے نہ صرف انتظامی امور میں مہارت کا مظاہرہ کیا بلکہ طلباء اور اساتذہ کے درمیان ایک پل کا کردار بھی ادا کیا ان کے فیصلے ہمیشہ ادارے کی بہتری اور طلباء کی فلاح و بہبود پر مرکوز رہے ان کی قیادت میں تحقیق اور اختراعات کو خصوصی اہمیت دی گئی، جس سے بیوٹمز کا شمار ملک کی بہترین تحقیقی جامعات میں ہونے لگا بین الاقوامی تعاون میں ڈاکٹر عبدالرحمن نے بیوٹمز کے بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کیا اور کئی معاہدے طے کیے جو یونیورسٹی کے طلباء اور اساتذہ کے لیے عالمی معیار کے مواقع فراہم کرتے ہیںانتظامی ڈھانچے کی بہتری ہے انہوں نے یونیورسٹی کے انتظامی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کیا، جس سے بیوٹمز کے روزمرہ کے معاملات میں شفافیت اور کارکردگی میں اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر بیوٹمز پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نے تقریب میں ڈاکٹر عبدالرحمن کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالرحمن کے ساتھ ان کی شراکت داری نہ صرف ادارے کے لیے سود مند رہی بلکہ ان کے لیے بھی ایک یادگار تجربہ تھی ڈاکٹر عبدالرحمن خان اچکزئی کا دور بیوٹمز کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان کی خدمات نے یونیورسٹی کی ترقی میں نہایت اہم کردار ادا کیا اور ان کی محنت و لگن کی مثالیں آنے والے وقتوں میں بھی دی جائیں گی ان کے لیے نیک تمناؤں کے ساتھ یہ امید ظاہر کی گئی کہ وہ اپنی مستقبل کی زندگی میں بھی اسی جذبے کے ساتھ کامیابی کے جھنڈے گاڑتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :