
اسلامی نظریاتی کونسل اور برتھ ڈیفیکٹ فائونڈیشن کے زیر اہتمام خنثی کے جنس کے تعین کے حوالہ سے آگاہی اجلاس
جمعرات 5 دسمبر 2024 21:41
(جاری ہے)
ڈاکٹر انصر جاوید سائیکالوجسٹ چیئرمین برتھ ڈیفیکٹ فائونڈیشن اور طاہرہ جاوید چوہدری ایچ او ڈی برتھ ڈیفیکٹ فائونڈیشن نے پیدائشی طور پر مختلف نقائص و بیماریوں کا ذکر کیا اور ٹرانس جینڈر اور خنثی (intersex) کے درمیان فرق کو واضح کیا۔
اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا گیا کہ ٹرانس جینڈر فرد پیدائشی طور مکمل صحت یاب پیدا ہوتا ہے محض دماغ میں ایک مادہ (gender dysphonia) پیدا ہونے کی وجہ سے وہ خود کو مخالف جنس کا فرد تصور کرنے لگتا ہے، ایسے افراد کا نفسیاتی طور پر علاج کیا جاتا ہے جبکہ خنثی افراد پیدائشی طور پر کسی نقص کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں، اس کا علاج سرجری کے ذریعے کرنا پڑتا ہے۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ اسلامی نظریاتی كونسل بھی اپنی سفارش میں واضح كر چكی ہے كہ كسی فرد کو اپنی واضح جنس کو تبدیل كرنا جائز نہیں ہے لیكن اگر جنس میں ابہام ہو تو علاج و سرجری كے ذریعے اس فرد كی جنس کا تعین كیا جا سكتا ہے۔ ٹرانس جینڈر كی اصطلاح ایك غلط اصطلاح ہے،اس كا استعمال نہیں ہونا چاہئے كیونكہ اس كے ضمن میں ایسے افراد بھی شامل كئے جاتے ہیں جو حقیقی مرد یا حقیقی عورت ہوتے ہیں لیكن محض باطنی احساسات كی بنیاد پر خود كو مخالف جنس كا فرد تصور كرتے ہیں۔ ایسے مخصوص افراد جن میں پیدائشی طور پر كوئی نقص ہو،ان كے لئے خنثی(intersex) كا لفظ استعمال كیا جائے۔اپنی جنس كی از خود تعین (self-perceived identity) كی اسلام میں اجازت نہیں ہے۔اسلامی تعلیمات كے مطابق ہر فرد كی جنس پیدائشی طور اللہ تعالی كی طرف سے طے شدہ ہوتی ہے،لہذا محض اپنے باطنی احساسات كی بنیاد پر اس پیدائشی جنس كے برعكس اپنی شناخت بیان كرنا شرعی احكام سے متصادم ہے۔اور یہ ایك ذہنی مرض كا شاخسانہ ہے جس كو جینڈر ڈسفوریا (gender dysphoria)كہا جاتا ہے، طبی ماہرین اس مرض كا علاج كر سكتے ہیں ۔ علامہ طاہر محمود اشرفی، علامہ افتخار حسین نقوی نے اور ڈاکٹر قبلہ ایاز، سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی گفتگو کی۔ دیگر شرکاء میں مفتی ضمیر احمد ساجد ،مولانا تنویر احمد علوی، ڈاکٹر انعام اللہ، ڈاکٹر غلام دستگیر شاہین اور مفتی غلام ماجد بھی شامل تھے۔اجلاس میں تجویز کیا گیا کہ ایسی ذہنی مرض كے لئے ملك مختلف شہروں میں باقاعدہ ہسپتال یا ہسپتالوں میں بحالی سینٹرز قائم كئے جانے چاہیئں۔ایسے مریض افراد یا پیدائشی طور پر ناقص افراد كو گھر سے نكالا جانا یا ان پر تشدد كرنا ہر گز جائز نہیں ہے۔اس بابت سخت قوانین بنائے جائیں اور والدین كو پابند كیا جائے كہ وہ ایسے افراد كو خاندان میں شریك ركھیں اور ان كے علاج و معالجہ كے لئے كاوش كریں۔صنف اور جنس كو اپنے زعم كے مطابق الگ الگ كرنا شرعی لحاظ سے درست نہیں ہے،شرعی ماہرین كی طرح طبی ماہرین بھی ان دونوں اصطلاحات میں فرق كے قائل نہیں ہیں۔اسلامی تعلیمات كے مطابق كسی مرد كو عورت كی اور كسی عورت كو مرد كی مشابہت اختیار كرنے كی ممانعت ہے،لہذا جو لوگ ایسا تشبہ اختیار كرتے ہیں وہ شرعی لحاظ سے ناجائز كام كے مرتكب ہیں۔اس حوالے سے عوامی سطح پر وسیع پیمانے پر آگاہی کی ضرورت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستانی ٹی وی چینلز پر بھارتی پابندیاں شرمناک عمل ہے، شرجیل میمن
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمیٰ کراچی میں تنخواہ کی ادائیگی کیلئے ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا
-
گورنر سندھ کی ترکیہ میں حضرت ابو ایوب انصاری کے مزار پر حاضری
-
ہمارے محنت کش ہی ہماری معیشت اور قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،بلاو ل بھٹو زرداری
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا نسٹ میں ٹیکا کے تعاون سے جدید اناطولو کریئیٹر لیب کا افتتاح
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یوم مزدورکے موقع پر پیغام
-
وزیرداخلہ کا جناح سکوائرمری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ ، شاہین چوک مارگلہ روڈ اورفیض آباد انٹرچینج کا معائنہ کیا
-
محنت کش قوم کے محسن ہیں ان کا وقار اور خوشحالی ہماری اجتماعی ترقی کی اساس ہے،چیئرمین سینیٹ
-
ملک کے دور دراز علا قوں کے عوام کو انصاف فرا ہم کر نے کی کو شش کر رہے ہیں، وفاقی محتسب اعجازاحمد قریشی کی ڈیرہ غا زی خان میں علا قا ئی دفتر کے افتتا ح کے مو قع پر گفتگو
-
بہن پر تشدد کیوں کیا سالے نے ڈنڈے برسا کر بہنوئی کو جان سے مار دیا
-
جمہوریت اور بحالی جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کے وکلاء کی تاریخی جدوجہد اور قربانیاں ہیں، نیئرحسین بخاری
-
سپریم کورٹ ، طلباء یونینز کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.