ٹنڈوآدم کے پبلک اسکول میں 61 خواتین اساتذہ میں پرائمری اسکول ٹیچنگ کے آفر لیٹرز تقسیم کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد

جمعرات 5 دسمبر 2024 19:10

ٹنڈو آدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2024ء)ٹنڈوآدم کے پبلک اسکول میں 61 خواتین اساتذہ میں پرائمری اسکول ٹیچنگ کے آفر لیٹرز تقسیم کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اہم شخصیات نے شرکت کی اور کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق سینیٹر فدا حسین ڈیرو اور سابق وزیر فراز ڈیرو تھے جنہوں نے خواتین کی کامیابی کو تعلیم کے میدان میں مثبت پیش رفت قرار دیا۔

اس موقع پر سابق چیئرمین ایم سی ٹنڈوآدم لالا محمد ایوب خان، مسرور احسن غوری ،ڈی ای او سانگھڑ محمد سرور راجپوت، ڈی ای او پرائمری سانگھڑ نیاز احمد نائچ، ٹی ای او مختیار عمرانی، علی اکبر برہمانی ، علی محمد بھانو ، گسٹا کے ضلعی جنرل سیکریٹری فضل اللہ عمرانی، پ ٹ الف کے صدر لکھا ڈنو خاصخیلی،سابق تعلقہ نائب ناظم شیخ لیاقت علی ، سابق ضلعی امیر جماعت اسلامی عبدالغفور انصاری ،سماجی شخصیت سید اقبال علی، غوری اتحاد سندھ کے صدر عمران عزیز غوری ، تنظیم اساتذہ ضلع سانگھڑ کے صدر پروفیسر احمد بلال غوری ، جنرل سیکریٹری مظفر علی بہلم ، پرنسپل نیو علی گڑھ کالج پروفیسر مبین وسان پروفیسر احمد جبران غوری ، پروفیسر دودو اسد سومرو ، پروفیسر سکندر ملوکانی، فاروق غوری ،محمد حنیف وریاہ ، سید قمر اسلام گلو شاہ ،غلام نبی جگنو، ہیڈ ماسٹرز محمد موسی کنڈانی محمد علی چندریگر ، احسن حبیب غوری ، سینیئر صحافی جاوید مصطفی ، بھی موجود تھے جنہوں نے خواتین اساتذہ کو پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں مقررین نے کہا کہ یہ اقدام تعلیمی نظام کی بہتری اور خواتین کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے اہم سنگ میل ہے۔ انھوں نے حکومت اور محکمہ تعلیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین اساتذہ کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔