تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے عام تعطیل کی وجہ سے ملتوی ہونے والےانٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکل کا نیا شیڈول جاری کر دیا

جمعہ 6 دسمبر 2024 17:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2024ء) تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے عام تعطیل کی وجہ سے ملتوی ہونے والےانٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکل کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان کے مطابق نئی تاریخ کے مطابق اب یہ پریکٹیکل مورخہ 12، 13 اور 14 دسمبر کو ہوں گے، ملتوی شدہ پریکٹیکلز میں فزکس، کیمسٹری، شماریات، آئوٹ لائنز آف ہوم اکنامکس ،ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کے مضامین شامل ہیں، ضلع راولپنڈی کے ریگولر امیدواران کی رول نمبر سلپس ان کے ادارہ کے پورٹل پر اپلوڈ کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرائیویٹ امیدواران کی ترمیم شدہ رول نمبر سلپس بورڈ کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دی گئی ہیں۔ پرائیویٹ امیدواران اپنا ب فارم نمبر، آن لائن داخلہ فارم نمبر، رول نمبر انٹر کر کے اپنی سلپ ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں نیز پرائیویٹ امیدواران کی ترمیم شدہ رول نمبر سلپس ان کے داخلہ فارم پر دیئے گئے پتہ جات پر بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔