یو ای ٹی لاہور کا گرینڈ ایلومینائی ری یونین کل ہو گا

جمعہ 6 دسمبر 2024 20:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2024ء)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کا گرینڈ ایلومینائی ری یونین کل (ہفتہ ) 7دسمبر کو ہو گا۔ یونیورسٹی آڈیٹوریم میں منعقدہ پروگرام میں 2 ہزار سے زائد فارغ التحصیل طلبا شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد سابق طلبا کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑنا اور یونیورسٹی کے ساتھ ان کے تعلق کو مضبوط بنا کر پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ایلومینائی ہمارا اثاثہ ہیں انکی کامیابیاں ہمارے ادارے کی شناخت اور وقار کا باعث ہیں۔ہم امید کرتے ہیں یہ پروگرام مضبوط تعلقات بنانے ،نئے مواقع فراہم کرنے اور ادارے کے ساتھ ان کی وابستگی کو فروغ دینے کا سبب بنے گا۔

متعلقہ عنوان :