پنجاب جاب سینٹر اور گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر توسیعی دستخط

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 6 دسمبر 2024 18:18

پنجاب جاب سینٹر اور گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2024ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے پنجاب جاب سنٹر اور گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے صنعتی روابط کو بڑھانے اور ملازمت کے متلاشیوں اور آجروں کیلئے مواقع فراہم کرنے کیلئے مفاہمتی یادداشت کی توسیع کر دی ہے۔ توسیعی ایم او یو کے مطابق لوکل ورک فورس کیلئے نئے نیٹ ورکنگ پلیٹ فارمز اور ملازمت کے مواقعوں کو فروغ دیا جائے گا۔

پی آئی ٹی بی کی جانب سے پروگرام منیجر شرجیل بٹ جبکہ گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے صدر محمد صدیق خان نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ تقریب میں دونوں اداروں نے جاب مارکیٹ کو بااختیار بنانے اور خطے کی اقتصادی ترقی میں کردار ادا کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ پی آئی ٹی بی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا کر اور صنعتی شراکت داری کو فروغ دے کر جاب مارکیٹ میں انقلاب لانے کیلئے پرعزم ہے اور یہ پارٹنرشپ کاروباری برادری کی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے ملازمت کے متلاشیوں کیلئے مواقعوں کو مزید بڑھا دے گی۔

(جاری ہے)

پنجاب جاب سنٹر پی آئی ٹی بی اور لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کا مشترکہ اقدام ہے جو ملازمت کے متلاشیوں اور آجروں کے درمیان روابط کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ خواہشمند افراد ملازمت کے مواقع تلاش کرنے کیلئے https://jobcenter.punjab.gov.pk/worker/create پورٹل کے ذریعے آن لائن رجسٹر ہو سکتے ہیں یا واٹس اپپ نمبر 03108148900 پر میسج کر کے بھی رجسٹریشن لنک حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :