یو آء ٹی یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں داخلوں کا آغاز

جمعہ 6 دسمبر 2024 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2024ء)یو آئِ ٹی یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں بی ایس پروگرامز کے لئے داخلہ برائے اسپرنگ 2025 شروع ہوگئے ہیں۔ یہ داخلے کمپیوٹر سائنس، سافٹ ویئرانجینئرنگ، بی ای ٹیک سافٹ ویئر اور بزنس ایڈمنسٹریشن کے پروگرامز میں دیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

داخلوں کے خواہشمند طلبہ 16 جنوری 2025 تک داخلہ فارم جمع کروا سکتے ہیں۔ داخلہ کیلئے آن لائن رجسٹریشن فارم یو آئِ ٹی یونیورسٹی کی ویب سائٹ (www.uitu.edu.pk) پر موجود ہے۔داخلہ کیلئے کمپیوٹرائیزڈ داخلہ امتحان 18 جنوری 2025 کو یو آئِ ٹی یونیورسٹی میں منعقد کیا جائے گا۔ داخلہ سے متعلق معلومات کیلئے یونیورسٹی کی ایڈمشن ڈیسک پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔#