منہاج یوتھ لیگ ضلع گجرات کے زیر اہتمام 36 ویں یوم تاسیس کے موقع پر قومی یوتھ کنونشن 8 دسمبر کو ہوگا ، محمد طاہر انصاری

کنونشن میں خصوصی خطاب ڈاکٹر حسن محی الدین قادری چیئرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشل کریں گے

Shahid Bashir Kamboh شاہد بشیر کمبوہ ہفتہ 7 دسمبر 2024 17:48

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر2024ء) منہاج یوتھ لیگ ضلع گجرات کے زیر اہتمام 36 ویں یوم تاسیس کے موقع پر قومی یوتھ کنونشن 8 دسمبر کو صبح 10بجے رضا مارکی بولے پل نزد معین الدین پور سیداں جلالپورجٹاں روڈ گجرات میں انعقاد پذیر ہوگا جس میں خصوصی خطاب ڈاکٹر حسن محی الدین قادری چیئرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشل کریں گے قومی یوتھ کنونشن میں ملک بھر سے قافلہ شرکت کریں گے محمد طاہر انصاری صدر منہاج یوتھ لیگ کنجاہ نے اردو پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ منہاج القران کے 36 ویں یوم تاسیس کی مرکزی تقریب کا گجرات میں انعقاد پذیر ہونا ہمارے لیے باعث مسرت ہے   قومی یوتھ کنونشن کے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں منہاج یوتھ لیگ ضلع گجرات کے زیر اہتمام دیار عشق میں اپنا مقام پیدا کر ہمت حوصلہ عزم مصمم کے 36 سال بے مثال قومی یوتھ کنونشن پاکستان کا مثالی کنونشن ہوگا انشااللہ آئندہ بھی ایسے ایونٹس انعقاد پذیر ہوتے رہیں گے یوم تاسیس کی مرکزی تقریب کا گجرات میں انعقاد پذیر ہونا منہاج القران کے ورکرز کے لیے انتہائی خوشی کا لمحہ ہے منہاج القران یوتھ لیگ ضلع گجرات کی قیادت اور کارکنان نے اس تقریب کو میزبانی کا شرف بخشنے پر مرکزی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور انکو خراج تحسین پیش کیا،کنونشن کی سیکورٹی کے حوالے سے ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطا باجوہ کاکہنا تھا کہ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات ہوں گے اس حوالے ڈی ایس پی سٹی کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :