کوئٹہ سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 262کے ضمنی الیکشن کے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی

ہفتہ 7 دسمبر 2024 20:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2024ء) کوئٹہ سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 262کے ضمنی الیکشن کے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی۔

(جاری ہے)

ریٹرننگ افسر کے مطابق این اے 262 کے ضمنی الیکشن کے لئے 23 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ، 12دسمبر کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی،16 دسمبر کو ریٹرنگ آفیسر کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کی جائیں گی،22 دسمبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی،23 دسمبر کو امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے،24 دسمبر کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے، 16 جنوری 2025کو این اے 262پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔