چنیوٹ: ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سیٹلائٹ ٹائون میں سائنس ایگزی بیشن کا افتتاح کر دیا

پیر 9 دسمبر 2024 17:31

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2024ء) ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے سی او ایجوکیشن ناصر عزیز کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سیٹلائٹ ٹائون میں سائنس ایگزی بیشن کا افتتاح کیا۔ڈپٹی کمشنر نے طالبات کی جانب سے لگائے گئے سائنسی آلات کے آگاہی سٹالز کا وزٹ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے طالبات کی پرفارمنس کو سراہا اور انہیں شاباش دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم نے بچوں کو فزیکلی پریکٹیکل پرفارم کرنے کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں، 18 دسمبر کو ضلعی لیول کے سائنس، ٹیکنالوجی انجینئر نگ، آرٹس اینڈ میتھمیٹکس کے مقابلے ہوں گے، آلات،مشینری اور ماڈلز سے طلباء و طالبات کو آگاہی ملے گی۔آخر میں انکا کہنا تھا کہ طلباء و طالبات نے سکولوں میں ماڈلز بناکر پریکٹیکلی پرفارم کیا، تعلیمی اداروں میں سائنس ایگزی بیشن سے بچوں کو سیکھنے کے مواقع ملیں گے۔اس موقع پر ڈی اوز سیکنڈری و ایلمنٹری محمد عبد الجلیل، خدیجہ بخاری،ڈپٹی ڈی اوز میڈم زاہدہ عظیم، روبینہ چوہدری، پرنسپل ادارہ،طاہرہ اونگزیب و دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :