منی لانڈرنگ کا مقدمہ،مونس الٰہی کی اہلیہ طلب

پیر 9 دسمبر 2024 18:27

منی لانڈرنگ کا مقدمہ،مونس الٰہی کی اہلیہ طلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2024ء)لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما مونس الٰہی کی اہلیہ کو طلب کر لیا۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے راسخ الٰہی اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔وکیل نے کہا کہ مقدمے میں نامزد خواتین کو مستقل طور پر پیشی سے استثنیٰ دیا جائے۔

(جاری ہے)

عدالت نے کہا کہ پہلے ایک دو سماعتوں میں پیش ہوں جس کے بعد خواتین کی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لیں گے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا ہے، ایف آئی اے نے خواتین کو بھی مقدمے میں نامزد کر دیا ہے۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کی تحقیقات میں ملزمان پر ابھی تک کوئی جرم ثابت نہیں ہوا۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے راسخ الٰہی اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے پر مزید سماعت 6جنوری کو ہو گی۔