ایم کیو ایم پاکستان کورنگی ٹائون کے جوائنٹ آرگنائزر راشد غوری کو صدمہ جواں سالہ بیٹی آہوں سسکیوں میں سپردخاک

پیر 9 دسمبر 2024 21:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2024ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کورنگی ٹان کے جوائنٹ ٹائون آرگنائزر راشد حسین غوری، کی صاحبزادی کی نماز جنازہ اور تدفین میں مرکزی رہنما وحق پرست رکن قومی اسمبلی جاوید حنیف خان، مرکزی رہنما زاہد منصوری، سابق رکن قومی اسمبلی محمد ابوبکر صدیقی، سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی ممبر سہیل سلطان،نعیم خان، کورنگی ٹان کے ٹان آرگنائزر ساجد راجپوت، جوائنٹ ٹان آرگنائزر امجد خان، واراکین ٹان کمیٹی، کورنگی زمان ٹان کے ٹان آرگنائزر اخلاق احمد فاروقی، جوائنٹ ٹان آرگنائزر وسیم عباسی، سعید اختر،محمدثاقب وارا کین ٹان کمیٹی، لانڈھی ٹان کے ٹان آرگنائزر تاشفین، و اراکین ٹان کمیٹی حق پرست رکن قومی اسمبلی NA234 معین عامر پیرزادہ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی نجم مرزا، ۔

(جاری ہے)

حق پرست رکن سندھ اسمبلی قر العین،سابق MPA غلام جیلانی، سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی مس رابعہ شعبہ خواتین کورنگی ٹان انچارج سرور جہاں و اراکین ٹان کمیٹی یو سیز کے ذمہ داران اور کارکنان شعبہ ایلڈرز ونگ کہ ذمہ داران کوارڈینیٹر این اے 233 وسیم الدین میو، اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔راشد غوری سے ان کی بیٹی کے انتقال اور ان کی مغفرت اور درجات بلندی کی دعا کی،خادم میوات وسینیر صحافی محمد اشفاق چشتی میواتی نے بھی راشدغوری سے ان کی بیٹی کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت،مرحومہ کی مغفرت،درجات بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر و جمیل کی دعاکی۔