شام میں تبدیلی کو اپنے لیے خطرہ سمجھتے ہیں ،حزب اللہ

شام میں کیا اور کیوں ہو رہا اس کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے،حسن فضل اللہ

منگل 10 دسمبر 2024 16:37

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2024ء)حزب اللہ کے مرکزی سیاسی رہنما نے کہا ہے کہ شام میں پیش آنے والے واقعات کو دیکھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق ایرانی حمایت یافتہ مزاحمتی گروپ کے اس رہنما نے کہاکہ شام میں جاری تبدیلی کا عمل اور نئے حکومتی ڈھانچے کی تشکیل ایک بڑا خطرہ ہے۔حزب اللہ کے سینیئر رہنما حسن فضل اللہ نے کہاکہ شام میں کیا اور کیوں ہو رہا اس کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ یہ جو کچھ بھی ہو رہا ہے بہت خطرناک ہے۔ اس کا جائزہ لیا جانا چاہیے ۔ تاہم یہ جائزہ بر سر عام نہیں لیا جا سکتا ۔

متعلقہ عنوان :