چارسدہ، محکمہ تعلیم زنانہ میں اندھیر نگری چوپٹ راج

اساتذہ سے تبادلوں کے عوض لاکھوں روپے رشوت لی جانے لگی،متاثرہ شہری نے بیوی تبادلے کے بدلے ایک لاکھ طلب کرنے کے ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئے

منگل 10 دسمبر 2024 21:58

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2024ء)محکمہ تعلیم زنانہ میں اندھیر نگری چوپٹ راج، اساتذہ سے تبادلوں کے بدلے لاکھوں روپے رشوت لی جانے لگی،متاثرہ شہری نے بیوی کے تبادلے کے بدلے ایک لاکھ روپے طلب کرنے کے ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ دیئے۔تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں محکمہ تعلیم زنانہ میںمیدم لاکھوں روپے رشوت کے عوض میرٹ اور قواعد و ضوابط کے خلاف ایس ایس ٹی فی میل اساتذہ کے تبادلے کرنے کا انکشاف کیا گیا ہیجبکہ تبادلوں کے لئے سائلین سے لاکھوں روپے کے مطالبے کئے جاتے ہیں۔

اس حوالے سے چارسدہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہری دادو خان کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی بیگم کا تبادلے ایک سکول سے دوسرے سکول کرنے کے لئے چند ماہ قبل درخواست جمع کی ہے جس کے لئے وہ ہر روز محکمہ تعلیم کے دفتر کے چکر کاٹ رہا ہے لیکن اس کی بیگم کا تبادلہ نہیں ہو رہا ہے جبکہ ان کے درخواست کے بعد تبادلوں کے لئے درخواستیں جمع کرنے والوں کے تبادلے کئے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے مزید انکشاف کیا ہے کہ سیکرٹری ایجوکیشن کی ہدایت پر 23ستمبر 2024کو ایس ایس ٹی اساتذہ کی ای ٹرانسفر پالیسی کے تحت کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جہاں محکمہ تعلیم نے سیکرٹری محکمہ کی اس احکامات کو بھی ہوا میں اڑا دیا ہے اور ضلع میں ڈی پی سی کے تحت خالی ہونے والے 150خالی پوسٹوں میں سے صرف 30پوسٹیں ای ٹرانسفر پالیسی کے لئے تحت ڈائریکٹوریٹ بھیج دی ہے جبکہ باقی پوسٹوں پر ایک ایک لاکھ روپے کے عوض ڈی ای او فی میل خود تبادلے کر رہی ہے جس کے تمام تحریری ثبوت متاثرہ شہری کے پاس موجود ہے جبکہ اپنی بیگم کی تبادلے کے لئے ان سے بھی ایک لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس موقع پر متاثرہ شہری نے 36تبادلوں کے آرڈرز میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم سمیت دیگر متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ اس پورے واقعہ کی غیر جانبدار انکوائری کی جائے اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :