عامر خان فلم لال سنگھ چڈھا کی باکس آفس پر ناکامی سے دل شکستہ تھے، کرینہ کپور

بدھ 11 دسمبر 2024 22:48

عامر خان فلم لال سنگھ چڈھا کی باکس آفس پر ناکامی سے دل شکستہ تھے، کرینہ ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2024ء) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا کہ بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان اپنی فلم لال سنگھ چڈھا کی باکس آفس پر ناکامی پر کافی افسردہ اور دل شکستہ تھے۔ کرینہ نے یہ بات حال ہی میں دی ہالی ووڈ رپورٹر انڈیا کی راونڈ ٹیبل گفتگو میں شرکت کے موقع پر کہی۔ کرینہ کپور نے فلم لال سنگھ چڈھا کی ناکامی کے حوالے سے عامر خان پر مرتب ہونے والے اثرات پر کھل کر گفتگو کی اور کہا وہ کافی دل شکستہ تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میزبان نے فلم کی خراب کارکردگی پر کرینہ کے ماضی کے بیان پر بھی بات کی جس میں کرینہ کپور نے کہا تھا کہ وہ عامر خان اور ہدایتکار ادویت چندن کے پاس گئیں اور کہا وہ خوش نصیب ہیں کہ انھوں نے اس فلم میں کام کیا۔ کرینہ نے کہا انھیں عامر خان کی مایوسی کا اندازہ تھا لیکن میں نے فلم میں رول دینے پر ان سے اظہار تشکر کیا، میں محسوس کرتی ہوں کہ فلم میں میرے کردار روپا نے میرے لیے اس سے زیادہ کیا جو کہ سنگھم اگین کرسکتا تھا۔

متعلقہ عنوان :