جی سی یونیورسٹی لاہور میں ہائیکنگ اینڈ ماؤنٹینئرنگ کلب کے زیر اہتمام ورلڈ ماؤنٹین ڈے کی تقریب

بدھ 11 دسمبر 2024 23:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2024ء)لاہور کے ہائیکنگ اینڈ ماؤنٹینئرنگ کلب نے ورلڈ ماؤنٹین ڈے کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی جی سی یو کے سابق طالبعلم اور ہائیکنگ اینڈ ماؤنٹینئرنگ کلب کے سابق صدر کرنل (ر) ساجد بصیر شیخ تھے، جنہوں نے 1961-1962 میں کلب کی صدارت کی تھی۔ جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے بھی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی اور طلبہ کی سرگرمیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

(جاری ہے)

تقریب کا آغاز کرنل (ر) ساجد بصیر شیخ اور ایڈوائزر سید یاسر عثمان کی جانب سے ورلڈ ماؤنٹین ڈے کا کیک کاٹنے سے ہوا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’جی سی یونیورسٹی نہ صرف علمی ترقی کے لیے مشہور ہے بلکہ طلبہ کو غیر نصابی سرگرمیوں کے ذریعے متوازن شخصیت کی تعمیر کے مواقع بھی فراہم کرتی ہے۔ ہائیکنگ اور ماؤنٹینئرنگ جیسی سرگرمیاں طلبہ کی جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں کو جلا بخشتی ہیں۔‘‘تقریب کا اختتام قومی نغمے اور ماحولیات کے تحفظ کے عہد کے ساتھ ہوا۔

متعلقہ عنوان :