کمشنر شہید بینظیرآباد سید محمد سجاد حیدر کی رٹائرمنٹ کے موقع پر انکے اعزاز میں کمشنر کپ انٹر اسکول ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کا نعقاد کیا گیا

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی جمعرات 12 دسمبر 2024 17:34

نواب شاہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 دسمبر 2024) ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن شہید بینظیرآباد کی جانب سے محکمہ اسپورٹس شہید بینظیرآباد کے تعاون سے کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن سید محمد سجاد حیدر کی رٹائرمنٹ کے موقع پر انکے اعزاز میں کمشنر کپ انٹر اسکول ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کے مقابلے گذشتہ روز عسکری ہاکی اسٹیڈیم نواب شاہ میں منعقد کئے گئے جس میں کمشنر سید محمد سجاد حیدر نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اس موقع پر کمشنر ہاکی کپ کی چیمپئن شپ کا فائنل میچ نواب شاہ گرین اور نواب شاہ ییلو کے درمیان عسکری ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جو نواب شاہ ییلو کی ٹیم نے مقابلا جیت لیا اس موقع پر مہمان خصوصی کمشنر سید محمد سجاد حیدر نے جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی دی اس موقع پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر عبدالرحیم راجپوت اور ڈسٹرکٹ ہاکی  ایسوسی ایشن کی حسن عسکری کی جانب سے کمشنر سید محمد سجاد حیدر کو اعزازی شیلڈ اور سوینئیر اور اجرک و ٹوپی کے تحفے پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :