صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ

جمعرات 12 دسمبر 2024 23:01

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2024ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔سیکرٹری صحت عظمت محمود، چیئرمین بی او ڈی پی آئی سی ڈاکٹر فرقد عالمگیر، سپیشل سیکرٹری طارق محمود، ڈپٹی سیکرٹری بجٹ حمادالرب اور چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی بھی خواجہ سلمان رفیق کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایم آئی سی اور ایم ایس بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

کارڈیالوجی کے سرکاری ہسپتالوں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ایک اجلاس کا انعقاد بھی کیا گیا۔وڈیو لنک کے ذریعے سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق اور پی آئی ٹی بی کے افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف تمام سرکاری کارڈیالوجی ہسپتال آنے والے مریضوں کیلئے سہولیات میں اضافہ کرنا چاہتی ہیں۔اس حوالے سے پروفیشنلز کی تجاویز اور آراء کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام الحمدللہ کامیابی سے جاری ہے۔