یونیورسٹی آف ہری پور میں" ایگری ٹورایزم " کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

جمعہ 13 دسمبر 2024 15:43

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2024ء) یونیورسٹی آف ہری پور میں "ایگری ٹورایزم " کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ڈاکٹر انعم لطیف نے گزشتہ روز محکم زراعت کے زیر انتظام یونیورسٹی آف ہری پور میں" ایگری ٹورایزم" کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں شرکت کی جس کا مقصد ضلع ہری پور میں زراعت کے فروغ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور کسانوں کو اسکی اہمیت سے آگاہ کرنا تھا۔

(جاری ہے)

سیمینار میں یونیورسٹی پروفیسرز، فیلڈ ایکسپرٹس، محکمہ زراعت کے افسران اور باغبانی کے شعبے سے منسلک کسانوں نے شرکت کی۔ \378

متعلقہ عنوان :