یونیورسٹی آف سرگودھا کے طلبہ کا گورنمنٹ سیکنڈری سکول آف سپیشل ایجوکیشن فار ڈیف سٹوڈنٹس کا دورہ

جمعہ 13 دسمبر 2024 16:09

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2024ء) یونیورسٹی آف سرگودھا کے بی ایس سوشیالوجی کے طلبہ نے سماجی شمولیت کو فروغ دینے اور سپیشل بچوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کے لیے گورنمنٹ سیکنڈری سکول آف سپیشل ایجوکیشن فار ڈیف سٹوڈنٹس سرگودھاکا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس دورے کے دوران طلبہ نے خصوصی بچوں کے ساتھ مختلف انٹرایکٹو سرگرمیوں میں حصہ لیا،بچوں میں یونیفارم اور جرسیاں تقسیم کیں۔

پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر میاں غلام یاسین نیاس موقع پر کہا کہ یہ اقدام حقیقی معنوں میں کمیونٹی سروس کی روح کو اجاگر کرتا ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ نوجوان ذہن کس طرح مثبت سماجی تبدیلی لا سکتے ہیں۔ اسپیشل ایجوکیشن اسکول کا دورہ نہ صرف ان بچوں کو درپیش چیلنجز کو سمجھنے کا موقع فراہم کرتا ہے بلکہ ایک جامع معاشرہ تشکیل دینے میں مدد دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :