جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے شعبہ اردوکی سکالرفرح دیبا کی پی ایچ ڈی مکمل

ہفتہ 14 دسمبر 2024 14:43

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2024ء) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے شعبہ اردو کی ایک اور سکالر فرح دیبا نے پی ایچ ڈی مکمل کر لی۔

(جاری ہے)

جس کےبعد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر،بیرونی ممتحنین چیئرپرسن شعبہ اردو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورڈاکٹرصائمہ ارم،سربراہ شعبہ اردولاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر ریحانہ کوثر ، صدر شعبہ اردو ڈاکٹر افضال بٹ اور سپروائزر ڈاکٹر سبینہ اویس کی موجودگی میں کنٹرولر امتحانات گلشان اسلم نے پراونشل ڈگری جاری کی۔اس موقع پر وائس چانسلر،بیرونی ممتحنین، صدرشعبہ اردو، یونیورسٹی کے تعلیمی وانتظامی شعبوں کے سربراہان نے سکالر فرح دیبا کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :