
سانگلہ ہل گلی محلوں میں سنوکر کلبوں کی بھرمار، سکول کالج سے بھاگے بچوں کی پناہ گاہ بن گئے
جواء منشیات کا بے دریغ استعمال نوجوان نسل کیلئے زہر قاتل بن گیا، پولیس کی پراسرار خاموشی معمہ بن گئی
اتوار 15 دسمبر 2024 11:45
(جاری ہے)
تفصیل کے مطابق سانگلہ ہل سٹی حدود میں محلہ احمد آباد،چہور سکھاں، سمن آباد،پرانا چہور،بھلیر روڈ، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی النور گارڈن اور سٹی کے مختلف علاقوں میں جگہ جگہ قائم سنوکر کلب اور ویڈیو گیمزجوئے کے اڈوں میں تبدیل ہوگئے نوجوان نسل کا مسقبل تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا سکولوں اور کالجوں میں طلبائ کی حاضریاں نہ ہونے کے برابر ہوتی جارہی ہیں ان جوؤں کے اڈوں کی وجہ سے والدین پریشان دکھائی دے رہے ہیں یہاں تک کہ رات گئے تک یہ سنوکر کلب اور ویڈیو گیمزکھلے رہتے ہیں اور ایس ایچ او منتھلیاں وصول کر کے سب ٹھیک کی رپورٹ ارسال کر رہا ہے ان ویڈیو گیمز، بلیڈ اور سنوکر کلبوں میں منشیات فروشی بھی کی جا رہی ہے اور زہر بیچنے والوں نے ان اڈوں کو اپنی جائے پناہ بنا لیا ہے اکثر والدین نے یہ بات بھی ظاہر کی ہے کہ ہمارے بچے فیس کے پیسوں کو بھی ان جوؤں کے اڈوں کی نظر کر جاتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ تعلیم جیسی نعمت سے بھی محروم ہوتے جا رہے ہیں انہیں سنوکر کلبوں اور ویڈیو گیمزکی وجہ سے نوجوانوں کا مستقبل تباہ و برباد ہوتا جا رہا ہے یہاں پر چرس اور دیگر نشوں کا بے دریغ اسعمال معمول بن گیا ہے اگر یہ ہی صورتحال رہی تو وہ دن دور نہیں جب تھانہ سٹی حدود میں جرائم کی شرح سو فیصد سے بھی تجاوز کر جائے گی اس بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر عوامی و سماجی حلقوں نے آئی جی پنجاب، آر پی او شیخوپورہ اور ڈی پی او ننکانہ سے نوٹس لینیکا مطالبہ کیا ہے۔
مزید قومی خبریں
-
پنجاب کابینہ کا 27واں اجلاس، وزیر اعلی مریم نواز شریف کا عوامی خدمت کا تاریخی پیکج پیش کرنے کا اعلان
-
وزیرا علی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دیدی
-
ویپ اور الیکٹرک سگریٹ پر پابندی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کراچی‘ ہاکس بے کے سمندر میں نہانے والے 3 میں سے 2 دوست ڈوب کر جاں بحق
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جب انصاف کا ترازو جھک جائے، تو امن صرف ایک دھوکہ رہ جاتا ہے، مشعال ملک
-
جعلی حکومت بانی کو قید تنہائی میں رکھ کر توڑ نہیں سکتی‘ بیرسٹر سیف
-
دودھ کی ویلیو ایڈیشن کے ذریعے معاشی ثمرات لائیو سٹاک فارمرز تک پہنچانا ضروری ہے،ماہرین لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ
-
لاہور،انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنمائوں فواد چوہدری،اعظم سواتی اور مسرت چیمہ کی عبوری ضمانت میں 25 جولائی تک توسیع کردی
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.