کوئٹہ (آن لائن) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق صوبہ بلوچستان کے 33 اضلاع میں لوکل گورنمٹ کی جنرل نشستوں (جنرل کونسلر) کے ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ 26 جنوری 2025 ہو گی۔ جس کے لئے ریٹرننگ افسران مورخہ 16 دسمبر کو پبلک نوٹس جاری کریں گے اور امیدواروں سے کاغذات نامزدگی 18 سے 20 دسمبر 2024 تک وصول کئے جائیں گے۔امیدوارں کی ابتدائی فہرست 21 دسمبر کو جاری ہوگی۔ ریٹرننگ افسر کی جانب سیکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 23،24 اور 26 دسمبر 2024 تک کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی کے منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں 27, 28 اور 30 دسمبر 2024 تک داخل کی جاسکیں گی۔ایپلیٹ اتھارٹی 31 دسمبر2024 سی2جنوری2025 تک اپیلوں پر فیصلہ کرے گی اور امیدواروں کی دوسری فہرست 3 جنوری2025 کو شائع کی جائے گی۔ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی واپس لینے اور امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست کی اشاعت کی آخری تاریخ 4 جنوری 2025 ہوگی۔ امیدواروں کو انتخابی نشان کی الاٹمنٹ اور امیدواروں کی حتمی فہرست 6 جنوری 2025 کو جاری کی جائے گی۔صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نے مزید بتایا کہ لوکل گورنمٹ کے ان ضمنی انتخابات میں مجموعی طور پر 149 کونسلز کی 202 جنرل نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔ ان خالی نشستوں میں ضلع پشین کی 4،چمن کی 9، قلعہ عبداللہ کی2،نوشکی کی1،چاغی کی 3، واشک کی 4،شیرانی کی 3،قلعہ سیف اللہ کی 7،لورالائی کی 5،بارکھان کی 5،دکی کی1،سبی کی 3،ہرنائی کی 5،زیارت کی 1،کوہلو کی 10،ڈیرہ بگٹی کی 10،نصیر آباد کی 5، جعفرآباد کی 4،اوستہ محمد5،صحبت پور کی 3، کچھی کی 17،جھل مگسی کی 5، قلات کی 6، سوراب2، خضدار9، مستونگ کی 8، لسبیلہ کی 3، حب کی2،کیچ کی 39، پنجگور کی 7، اور گوادر کی7 جنرل نشستیں شامل ہیں۔

#/s# ***** 15-12-24/--81

اتوار 15 دسمبر 2024 18:25

لله*گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان کی کال کی حمایت کرکے پولیو مہم کا بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں ، وائی ڈی اے #/h# ا*کوئٹہ (آن لائن) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے کہا ہے کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان کی کال کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے صوبے بھر میں پولیو مہم کا بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں اور اپنے تمام ممبران کو مطلع کرتے ہیں کہ پولیو مہم کے بائیکاٹ کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کریں جب تک گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان کے تمام مطالبات پر عملی کاروائی نہیں ہوتی تب تک صوبے بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان نے جاری کردہ بیان کہا ہے کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہوئے صوبے بھر میں پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں ترجمان نے کہا کہ ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن اپنے تمام معزز ممبران کو مطلع کرتا ہے کہ پولیو مہم کے بائیکاٹ کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں اور تمام ضلعوں میں گرینڈ ہیلتھ الائنس میں شامل تنظیموں کے ساتھ مل کر مشترکہ لائحہ عمل تیار کرے ترجمان نے کہا کہ جب تک گرینڈ ہیلتھ الائنس بلوچستان کے تمام مطالبات پر عملی کاروائی نہیں ہوتی تب تک صوبے بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا اور اگر حکومت نے اپنی روش تبدیل نہیں کی تو احتجاج میں مزید سختی لائی جائے گی جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر ہوگی ۔