سیالکوٹ، پاکستان مرکزی مسلم لیگ این اے 71 کے زیر اہتمام رکنیت سازی کیمپ کا انعقاد

پیر 16 دسمبر 2024 20:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2024ء) پاکستان مرکزی مسلم لیگ این اے 71 کے زیر اہتمام رکنیت سازی کیمپ سیالکوٹ میں منعقد ہوا۔ معروف صنعتکار محمد انس چیمہ کی زیر صدارت منعقد ہونے والا یہ کیمپ سیالکوٹ کے علاقہ کچا شہاب پورہ میں لگایا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی رہنما پاکستان مرکزی مسلم لیگ چودھری حمید الحسن گجر نے کہا کہ لوگوں کی بڑی تعداد مرکزی مسلم لیگ کی صف میں شامل ہو رہی ہے۔ محمد انس چیمہ، چودھری خالد جٹ، محمد شہباز بٹ المعروف چوڑا پہلوان، محمد آصف بھٹہ، حبیب اللہ باجوہ، عبدالرحمان باجوہ و دیگر بھی اس موقع پر یہاں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :