یونیورسٹی آف تربت ، فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 19 دسمبر تک توسیع

منگل 17 دسمبر 2024 15:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2024ء) تربت،یونیورسٹی آف تربت نے اسپرنگ 2025 سمسٹرمیں مختلف انڈرگریجویٹ پروگرامز میں داخلے کے لیے فیسجمع کرانے کی آخری تاریخ میں19دسمبر2024 تک توسیع کردی ہے۔

(جاری ہے)

اس لیے پہلی میرٹ لسٹ میں شامل تمام امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی پہلی سمسٹر کی مکمل فیس بینک میں جمع کروا کر چالان کی آفس کاپی یونیورسٹی آف تربت کے مین کیمپس ایڈمیشن سیل میں بروزجمعرات 19 دسمبر 2024، شام 4:00 بجے تک جمع کروا دیں۔

اگر پہلی میرٹ لسٹ کے امیدوار مقررہ تاریخ تک مکمل فیس جمع نہیں کرواتے تو ان کے نام میرٹ لسٹ سے نکال دیے جائیں گے اور ان کی جگہ ویٹنگ لسٹ میں شامل امیدواروں کو داخلہ دیا جائے گا۔کمپیوٹرائزڈ فیس چالان یونیورسٹی آف تربت کے مین کیمپس ایڈمیشن سیل سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیےایڈمیشن سیل یا فون نمبر400539-0852پررابطہ کیاجاسکتاہے۔