
پاکستانی سفارت خانے ابوظہبی کے زیر اہتمام معروف شاعرہ پروین شاکر کی یاد میں تقریب "گلِ پروین" کا انعقاد
اعجاز احمد گوندل
منگل 17 دسمبر 2024
14:49

(جاری ہے)
سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مقیم اردو زبان کے شعراء اور دیگر ممتاز شخصیات نے تقریب میں شرکت کی جس نے اس موقع کو ادب سے لگائو رکھنے والوں ، آرٹ کے مداحوں اور کمیونٹی کے لیے مزید خاص بنا دیا۔
اس تقریب میں پروین شاکر کی ناقابل فراموش شاعری کی زبردست پذیرائی کی گئی جنہوں نے اپنے مخصوص لب و لہجے ،محبت کے جذبات ، زندگی کی پیچیدگیوں اور صنفی احساسات پر مبنی کلام کے ذریعے دنیا بھر کے قارئین کو متاثر کیا۔ چائے شائے کی مالک ڈاکٹر نور الصبا نے کہا کہ ہمیں پروین شاکر کی غیر معمولی میراث کا احترام کرنے پر فخر ہے جن کی شاعری وقت، ثقافت اور سرحدوں سے ماورا ہے۔ ڈاکٹر نور الصبا نے کہاکہ یہ تقریب ادب میں ان کی نمایاں شراکت کو دلی خراج تحسین ہے اور ہم پاکستانی سفارت خانے کے شکر گزار ہیں کہ اس نے اس پر وقار تقریب کے لیے ہمارے ساتھ شراکت کی۔متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے معروف شاعرہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پاکستان کے ادبی ورثے میں پروین شاکر کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے ڈاکٹر نور الصبا اور ان کی ٹیم کے ارکان کی کاوشوں کی بھی تعریف کی۔ سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ مجھے اس شام کا حصہ بن کر خوشی ہوئی ہے جو پروین شاکر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد کی گئی، ایک شاعرہ جن کے الفاظ دنیا بھر کے لوگوں کے ذہنوں میں گونجتے رہتے ہیں۔ سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ "چائے شائے” نے ایک ناقابل فراموش تجربہ تخلیق کرنے کے لیے شاعری، موسیقی اور کھانوں کو ایک ساتھ پیش کرنے میں ایک قابل ذکر کام کیا ہے۔ تقریب میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی شاعروں کا اردو مشاعرہ بھی پیش کیا گیا جنہوں نے اپنے دلفریب اشعار سے سامعین کو محظوظ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
چاند نظر نہیں آیا
-
میکسیکو کی صدر نے ایک بار پھر منشیات مافیا کے خلاف جنگ میں امریکی فوجی مداخلت مسترد کر دی
-
غزہ، اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری، 71 فلسطینی شہید
-
پاکستانی آم پہچان، دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں، ڈاکٹر محمد فیصل
-
آکسفورڈ، مسجد کے دروازے پر سور کا گوشت اور اسرائیلی پرچم پھینک دیا گیا
-
سعودی عرب میں مقامی اور غیرملکی ورکرز کے لیے پینشن اور بچت پروگرام شروع کرنے کی تیاری
-
ایرانی صوبے سیستان ، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر گھات لگا کرحملہ ؛ 5 اہلکارجاں بحق
-
بنگلادیش نے 1971 کے بعد پہلی بار پاکستانی حکام کیلئے ویزا کی شرط ختم کردی
-
یورپ کے ساتھ جوہری مذکرات جاری رکھیں گے، ایران
-
امریکا، گزلین میکسویل نے ٹرمپ کو کلین چٹ دیدی
-
سعودی عرب اور امریکا کے درمیان فوجی شراکت داری کا معاہدہ
-
امریکی بحریہ کا لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ، پائلٹ بچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.