لاہورہائیکورٹ ، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے ری چیکنگ کے قوانین کے خلاف درخواست پر بورڈ کے لیگل ایڈوائزر طلب

منگل 17 دسمبر 2024 17:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے ری چیکنگ کے قوانین کے خلاف درخواست پر بورڈ کے لیگل ایڈوائزر کو ( کل ) بدھ کو طلب کر لیا۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے طالبہ زینب مدثر کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار طالبہ کے وکیل باقر حسین نے موقف اختیار کیاکہ لاہور بورڈ کے پیپرز چیکنگ سے متعلق رولز غیر قانونی ہیں،پیپر کی ری چیکنگ میں نمبرز کائونٹ کرنے کی بجائے جوابات چیک کرنے چاہئیں۔

وکیل نے نکتہ اٹھایاکہ کنیئرڈ کی طالبہ نے ابجیکٹو میں تمام سوالوں کے ٹھیک جواب دیئے ،ٹھیک جوابات کے باوجود پیپر میں صفر نمبر دیئے گئے ،بورڈ قوانین کے مطابق پیپر کے نمبر ری کاؤنٹ کئے جاتے ہیں، ری چیک نہیں لہذا مارک شیٹ میں ترمیم کر کے نمبر ایڈ کئے جائیں۔