سٹی آف نالج انسٹیٹیوٹ SBA اور سندھ ٹیک سلوشنز ایک آئی ٹی سروسز کمپنی کا شاندار افتتاح کردیا گیا

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی منگل 17 دسمبر 2024 17:43

نوابشاہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 دسمبر 2024ء ) سٹی آف نالج انسٹیٹیوٹ SBA اور سندھ ٹیک سلوشنز ایک آئی ٹی سروسز کمپنی، کا شاندار افتتاح کیا گیا جس کا مقصد شہر کے نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کے ذریعے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے اپنے ویژن کا اشتراک اور اپنی مہارتوں کی ترقی کے لیے انسٹیٹیوٹ کے قیام اور کاروباری اداروں کی مدد کے لیے ایک آئی ٹی کمپنی کا  قیام ثابت ہوگی جس سے نوجوانوں کے لیے ملازمت کے مواقع پیدا ہونگے ۔

(جاری ہے)

پروگرام کی میزبانی عائشہ خواجہ نے کی تقریب کے مہمان خصوصی صدر چیمبر آف کامرس ڈاکٹر محمد ایوب آرائیں ،چوہدری عبدالقیوم ،ڈاکٹر زاہد حسین ابڑو، آغا سیف اللہ (پرنسپل بیکن ہاؤس)،منیر حسین کھوکھر ،قاری ساجد اویسی ،غلام مرتضیٰ سموں ،اسلم نوری سلطانی ، عبداللہ گھمرو، حسن میمن ودیگر شامل تھے، جنہوں نے اس انسٹیٹیوٹ کو نوابشاہ کے نوجوانوں اور کاروباری برادری کے لیے ایک بڑا سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ یہ افتتاح تعلیم اور ٹیکنالوجی کو آپس میں جوڑنے، ترقی کو فروغ دینے، اور خطے میں جدت کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم ہے آخر میں انسٹیٹیوٹ کے اونر عبدالرزاق بلر ،ایچ آر منیجر ملک علی رضا اور رفیق احمد بلر نے تمام آنے والے مہمانوں اور میڈیا کے دوستوں کا شکریہ ادا کیا