وفاقی تعلیمی بورڈ کا ہائیر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ کے دوسرے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان

منگل 17 دسمبر 2024 21:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2024ء) وفاقی تعلیمی بورڈ نے ہائیر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ ( ایچ ایس ایس سی ) کے دوسرے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

منگل کو وفاقی تعلیمی بورڈ کی جانب سے اعلان کئے جانے والے نتائج کے مطابق ایچ ایس ایس سی پارٹ ون میں 66973 امیدواروں میں سے 50033 امیدوار کامیاب قرار پائے، کامیابی کا تناسب 74.82 فیصد رہا جبکہ ایچ ایس ایس سی پارٹ ٹو میں 28659 امیدواروں میں سے 21684 امیدوار کامیاب قرار پائے، کامیابی کا تناسب 76.61 فیصد رہا،ایچ ایس ایس سی پارٹ ون کے امتحانات میں 65578 ریگولر امیدواروں نے حصہ لیا جس میں سے 49620 کامیاب قرار پائے جبکہ 1396 پرائیویٹ امیدواروں میں سے 413 کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب 29.61 فیصد رہا۔

ایچ ایس ایس سی پارٹ ٹو میں 896 ریگولر امیدواروں میں سے 645 کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب 71.99 فیصد رہا۔ 27763 پرائیویٹ امیدواروں میں سے 21039 کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب 75.78 فیصد رہا۔ بورڈ نے تمام نتائج اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دیئے ہیں جبکہ امیدواروں کو بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ 5050 پر اپنا رولنمبر بھیج کر ایس ایم ایس کرکے بھی نتیجہ معلوم کیا جا سکتا ہے۔