قراقرم یونیورسٹی میں فوٹو گرافی کےبنیادی اصولوں کے عنوان پر منعقدہ پانچ روزہ ورکشاپ اختتام پذیر

منگل 17 دسمبر 2024 23:46

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2024ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں فوٹو گرافی کے بنیادی اصولوں کے عنوان پر منعقدہ پانچ روزہ ورکشاپ اختتام پذیرہوگئی۔ شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یوکے مطابق ورکشا پ کی اختتامی تقریب میں وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے شرکت کی۔ورکشاپ میں شرکا کو تصاویر کھینچنے کے بنیادی اصول سکھائے گئے اور عملی تربیت فراہم کی جس میں ماہر فوٹوگرافر وانسٹرکٹر ز مجاہد حسین اورمحمد علی نے فوٹوگرافی کے مختلف موضوعات جیسے کمپوزیشن، لائٹنگ، ایکسپوزر اور کیمرہ سیٹنگزکے حوالے سے تربیت فراہم کی اور شرکاء کو ورکشاپ میں سکھائی گئی چیزوں کو عملی طور پر کرکے دیکھانے کا موقع بھی فراہم کیاگیا۔

اس کے علاوہ شرکاء کو لینڈ اسکیپ فوٹوگرافی کی عملی مہارتیں بھی سکھائی گئیں جس سے فوٹو گرافی کے تکنیکی اور تخلیقی دونوں پہلوؤں میں ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

شرکاء نے ورکشاپ کے بارے میں اپنی رائے دیتے ہوئے کہاکہ ورکشاپ سے فوٹو گرافی کے بارے جوعلم ومہارت ملی ہے اسے عملی زندگی میں بروئے کار لائیں گے اور اس طرح کی ورکشاپس کے مزید انعقاد کا مطالبہ کیا۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے ورکشاپ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے اسے عملی مہارت میں اضافے کے لیے پیش خیمہ قرار دیا اور کہاکہ ترقی و تبدیلی کے معاملے میں خواتین کی بڑی اہمیت ہے ہم اگر ملک کی ترقی اور سماج میں مثبت تبدیلی کی خواہش رکھتے ہیں تو ہمیں خواتین کی تعلیم و تربیت اور ہنر پر خصوصی توجہ دینی ہوگی۔ ورکشاپ کا انعقادقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی،آغا خان رورل سپورٹ پروگرام اور شگری ریفیلکشن کے باہمی اشتراک سے خواتین کے لیے پانچ روزہ فوٹوگرافی ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :