ٌالیکشن ٹریبونل نے رکن قومی اسمبلی سردار یعقوب خان ناصر کے خلاف انتخابی عذردرای خارج کر دی

بدھ 18 دسمبر 2024 21:50

ّکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2024ء) الیکشن ٹریبونل نے رکن قومی اسمبلی سردار یعقوب خان ناصر کے خلاف انتخابی عذردرای خارج کر دی حلقہ این اے 252 کے حوالے سے انتخابی عذرداری پر محفوظ فیصلہ الیکشن ٹریبونل کے جج عبداللہ بلوچ نے سنایا ، الیکشن ٹربیونل نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب خان کی انتخابات میں جیت کو برقرار رکھتے ہوئے انتخابی عذرداری کو خارج کر دیا ، سردار محمد یعقوب کے خلاف انتخابات میں دھاندلی کی عذرداری پی ٹی آئی کے سردار بابر موسی خیل نے دائر کی تھی۔