Live Updates

ش*موسم سرما کی سوغات مچھلی بھی عوام کی پہنچ سے دور، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

بدھ 18 دسمبر 2024 22:15

yجڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2024ء) موسم سرما کی سوغات مچھلی بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی، قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام کی قوت خرید انتہائی محدود کر دی ہے۔

(جاری ہے)

مچھلی کی قیمتوں میں گزشہ سال کی نسبت اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، مارکیٹ میں کالا رہو مچھلی 500 سے 700روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے، ملہی مچھلی 600سے 750 روپے فی کلو دستیاب ہیمارکیٹ میں بام مچھلی 500 سے 800 روپے فی کلو جبکہ سوہل مچھلی 1800 روپے فی کلو تک بیچی جا رہی ہیشہریوں کا کہنا ہے کہ مچھلی بھی قوت خرید سے باہر ہوگئی، مہنگائی کی وجہ سے روز مرہ استعمال کی اشیاء کے ساتھ ساتھ اب تو موسمی اشیاء بھی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں۔

ادھر سنگھ پورہ فش مارکیٹ کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی سے کاروبار متاثر ہو رہا ہے، گزشتہ برس کی نسبت اس سال خریداروں کا رش نہ ہونے کے برابر ہے۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :